ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دینگے:شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے بدمعاشوں اور غنڈوں کو لغام دے۔زبردستی اور دھونس سے ن لیگ کو کشمیر میں الیکشن چوری کرنے نہیں دینگے، ن لیگ سمجھتی ہے کہ ہر کوئی بکاؤ مال ہے، لالچ دے کر وہ سب کو خرید سکتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے پیپلز پارٹی کے ایک ورکر کو شہید کرکے اپنی فاشسٹ روایت کو برقرار رکھا، ن لیگ کے امیدوار وں کی جانب سے اسلحہ کے آزادانہ استعمال پر الیکشن کمیشن کے خاموشی افسوسناک امر ہے۔ ن لیگ اپنی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔ لیگ ن 2014 کی طرح کشمیر میں خیرات کا مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یراتی مینڈیٹ والی اور فارم 47 کی پیداوار ن لیگ کشمیر میں ماحول خراب کر رہی ہے، کشمیری عوام پرامن ہیں، اور وہ ن لیگ کے دوہرے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہیں،ن لیگ کی قیادت کان کھول کر سن لے کہ کشمیر کو پرامن ماحول کو خراب ہونے نہیں دینگے۔ن لیگ کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔
