نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 33ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے فلپائن پہنچ گئے
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 33ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے فلپائن پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار اجلاس کے دوران اے آر ایف کے مرکزی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
منیلا ایئرپورٹ پر فلپائن کے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ایلمر جی کیٹو، فلپائن میں پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔
