چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں کبھی تفریق نہیں کی:نواز شریف
صدر مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں کبھی تفریق نہیں کی۔ آزاد کشمیر میں بھی موٹروے جیسے منصوبے بننے چاہئیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں مظفر آباد کے لیے 10 گرین بسیں چلیں گی۔آزاد کشمیر کے لیے 15 موبائل ہسپتال بھی لے کر آ رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے چپے چپے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے۔لاہور جیسی ترقی مظفر آباد میں بھی نظر آئے گی۔
