صوبائی حکومت الاٹیز کے ساتھ ذیادتی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی:سید ناصر شاہ

صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ذیادتی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی:سید ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی لینڈ کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں صوبائی وزیر سعید غنی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ،ڈی جی کے ڈی اے،ایچ ڈی اے،ایس ڈی اے اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی

اجلاس میں سندھ حکومت کی لینڈ ڈولیپمنٹ ایجنسز سے متعلقہ الاٹیز کی شکایات کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیا

سید ناصر شاہ نے کہا کہ الاٹیز کی شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے

صوبائی وزراء نے تمام اداروں کو متاثرین کی حتمی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کردی

سید ناصر شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ذیادتی کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا قیام بلاول بھٹو کے عوام کو ریلیف دینے کے وژن اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ایم ڈی اے،ایل ڈی اے اور کے ڈی اے میں کافی پلاٹ قبضہ مافیاں سے چھڑاۓ گۓ ہیں۔ متاثرین کے پلاٹ خالی کرانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرانے والے اداروں سے مدد لی جاۓ گی۔ قبضہ مافیاں کے خلاف جن مقامات پر آپریشن کیا جارہا ہے وہ جاری رہے گا۔متاثرین کے حق کے لیے قبضہ مافیاں کے خلاف مسلسل ایکشن ناگزیر ہے۔متاثرین عدالت میں جانے کے بجاۓ متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں ازالے کے لیے ہرممکن کوشش کی جاۓ گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں