آئی جی سندھ کی زیرصدارت سندھ پولیس کی "ڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری” کے قیام سے متعلق تجاویز پر اہم جائزہ اجلاس

آئی جی سندھ کی زیرصدارت سندھ پولیس کی "ڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری” کے قیام سے متعلق تجاویز پر اہم جائزہ اجلاس

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کی "ڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری” کے قیام سے متعلق تجاویز پر اہم جائزہ اجلاس  ہوا جس میں ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی ،ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز،آئی ٹی،ٹی اینڈ ٹی،ٹریننگ،اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے سندھ پولیس کی ڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری کے قیام، اس کے دائرۂ کار، تکنیکی ضروریات اور مجوزہ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

موجودہ دور میں 97 فیصد تفتیشی مقدمات میں موبائل فونز، کمپیوٹرز اور دیگر ڈیجیٹل آلات اہم شواہد کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔بریفنگ

عالمی سطح پر 90فیصدفوجداری مقدمات میں ڈیجیٹل شواہد پائے جاتے ہیں۔بریفنگ

تفتیشی عمل میں  ڈیجیٹل شواہد کی ضرورت کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں ترمیم سمیت سندھ پولیس کی اپنی جدیدڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری کا قیام نہ گزیر ہوچکا ہے۔بریفنگ

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں قائم ڈیجیٹل فارنزک لیب کمیٹی اپنی سفارشات اورتجاویز کو جلد ازجلدحتمی شکل دے۔ڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری کے قیام سے متعلق اغراض و مقاصد، تنظیمی ڈھانچہ، افرادی قوت، انفراسٹرکچر، جدید آلات، سافٹ ویئر، تربیتی ضروریات، قانونی تقاضوں اور مالی تخمینے پر مشتمل ایک جامع اور قابلِ عمل منصوبہ تیار کرکے منظوری کے لیے پیش کیا جائے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ جدید جرائم کا مقابلہ روایتی طریقوں سے ممکن نہیں۔ مؤثر اور معیاری تفتیش کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل شواہد اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات ناگزیر ہیں۔ ہم سندھ پولیس کو ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی اور پیشہ ورانہ پولیس فورس میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، اور ڈیجیٹل فارنزک لیبارٹری اس وژن کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں