وزیر بلدیات کا کریم آباد انڈر پاس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار
وزیر بلدیات سىید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی جی کے ڈی اے،ایف ڈبلو او اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وزیر بلدیات کا کریم آباد انڈر پاس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار
سید ناصر شاہ حسین شاہ نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کے اطراف تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔انڈر پاس کو ٹریفک اور عوام کی سہولت کا ذریعہ بنایا جائے۔انڈر پاس سے متعلقہ کاموں کو فوری مکمل کیا جائے۔منصوبوں کے خاتمے کے ساتھ ہی اس سے منسلک تمام ترقیاتی اسکیموں کو بھی مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں ماری پور روڈ واٸ جنکشن سے مچھلی چوک کے حوالے سے غور کیا گیا
سید ناصر شاہ حسین شاہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل عوام کی سہولیات کا باعث ہوں گی۔ملازمین کے تبادلوں کے حوالے سے ڈپارٹمنٹ کی خلاف ورزی اور احکامات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جاۓ گا۔تعنیاتی کے منتظر افسران و ملازمین کی فوری پوسٹنگ کی جائے۔کسی ملازمین کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔کراچی شہر کو مثالی بنانے کے لیے چیٸرمین بلاول بھٹو کے وژن کی تکمیل جاری و ساری ہے۔
