کشمیر ہماری شہہ رگ ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

کشمیر ہماری شہہ رگ ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے: وزیر دفاع

ایل اے 36 جموں 3 میں کارکنوں سے خطاب میں  خواجہ آصف نے کہا کہ  آزاد کشمیر کے بہت الیکشن دیکھے ہیں، مگر جس پس منظر میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں پہلے ایسےنہیں ہوئے، یہ الیکشن کشمیر کاز کے ساتھ محبت اور کشمیریوں کی حفاظت کا الیکشن ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے، ہمیں ان جانوں کے نذرانوں سے آزادی ملی، جنہوں نے خون بہایا، کشمیر میں بیٹھے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سینکڑوں نوجوانوں کو اٹھایا گیا جو گھر نہیں پہنچے، کیا برطانیہ میں بیٹھا ہوا کشمیری ان کشمیریوں کی برابری کر سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ  قائداعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کوئی قربانیوں سے رشتہ بناتا ہے اور کوئی گھر بیٹھ کر بناتا ہے، چارسال میں چار ہزار سے زائد قربانیاں دینے والی فوج کو گالی دی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کا رشتہ وطن سے محبت ہے، شہداء اور غازیوں کو سلام ہے جنہوں نے وطن کی عزت رکھی، پاکستان کا نام ایران اور امریکا کی جنگ میں ہر تھوڑی دیر بعد ٹی وی پر نظر آتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں