امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایران پر امریکی فضائی حملے جاری
امریکا نے ایران کے خلاف ایک بار پھر فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ یہ حملے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر کیے جا رہے ہیں۔
سینٹکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق کارروائی کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانا ایران کی عسکری صلاحیت کو مزید محدود کرنا اور اردن میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے حالیہ حملے کا جواب دینا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے جنوبی ایران کے علاقے سیرک اور حاجی آباد کے اطراف میں متعدد اہداف پر حملے کیے ہیں۔
