بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے جس میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکی فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں موثرکارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے

سیکیورٹی فورسزکی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگرد وں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں