ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ
ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
دوران اجلاس موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کی منظوری سے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
