پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہوا۔
ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی
پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ای پاسپورٹ پر منتقلی سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو گا،
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک و اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی کام مکمل ہوگیا،شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کرنے اور پریمیم سروسز حاصل کرنے والوں کو پاسپورٹ پر اخراجات کے مطابق فیس ادا وصولی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بزنس پاسپورٹ پر پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دی جائے۔
