وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمیش فالکنر نے امریکہ ایران مفاہمت پر پاکستان کے مثبت اور بھر پور کردار کو سراہا

ہمیش فالکنر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل  عاصم منیر  نے امن کیلئےتاریخی کردار ادا کیا، ایران امریکہ مفاہمت نے پاکستان کو عالمی امن کا علمبردار بنا کر پیش کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی،  غیر قانونی مائیگریشن،پولیس ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون  پر  اتفاق

محسن نقوی نے کہا کہ اپسکیل پراجیکٹ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، پاکستانی اداروں کی استعدادکار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،غیر قانونی مائیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔

دونوں وزراء کا جعلی سٹوڈنٹ ویزوں کے مسئلے کے حل کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کئی دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے سرگرم ہیں۔ افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین کے استعمال کو روکنا ہو گا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزراء  سالک حسین، علی پرویز  ، طلال چوہدری، عون چوہدری ملاقات میں موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں