ہم نے غداری نہیں کی بغاوت کی ہے: مصطفی کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نے غداری نہیں کی بغاوت کی ہے۔اگر پہلے والی ایم ہوتی تو رحمان بھولا جیسے کتنے ہہ لوگ پھانسی چڑھ چکے ہوتے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں تھی مگر نوجوانوں کے لئے الگ ہوگیا۔ہم نے غداری نہیں کی بغاوت کی ہے۔اگر آج پہلے والی ایم کیو ایم ہوتی تو گل پلازہ کا الزام بھی ایم کیو ایم پر ہی لگتا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ شہر میں لوگ مر رہے ہیں مگر ان کا الزام آج کی ایم کیو ایم پر نہیں لگ رہا یہ ہمارے نظرے کی جیت ہے۔ڈرگ ڈیلر پنکی سے جو لسٹ ملی ہے اس میں سرفہرست ایم کیو ایم کے ایم این اے کا نام ہے۔ہم نےولی لاکہوں لوگوں کی قربانی دی ہے اسے رائگا نہیں ہونے دینگے۔میں جب بانی سے نہیں ڈرا تو آپ سے کیوں ڈروں گا۔منافقت نہیں چلے گیِِ جو قوم کے ساتھ نہیں ہوگا ہم اسے ٹکرا جائینگے۔
