سندھ میں پانی کے مؤثر اور بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے:جام خان شورو

سندھ میں پانی کے مؤثر اور بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے:جام خان شورو

کراچی: وزیر آبپاشی و منصوبہ بندی، جام خان شورو کی صدارت میں ورلڈ بینک کے SWAT منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے وفد میں ٹاسک ٹیم لیڈر فرانسوا اونی مس،سینئر واٹر ریسورسز اسپیشلسٹ زیلالم میکنن، اور سینئر واٹر ریسورسز مینجمنٹ اسپیشلسٹ ہیبا احمد شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیڈا کے ایم ڈی منصور میمن، پی سی ایم یو کے نذیر احمد، جبک دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی اور مختلف منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ورلڈ بینک کے وفد نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی مجموعی پیشرفت اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پانی کے نظام کی بہتری کے لیے نئے واٹر لا کی تیاری اور سندھ کے جامع واٹر پلان کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور نہروں کی مرمت و جدیدکاری کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں پانی کی منصفانہ تقسیم، ضیاع میں کمی، اور کسانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔

جام خان شورو نے کہا کہ سندھ بیراجز امپروومنٹ منصوبے کے تحت گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر گیٹس کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے،جس سے پانی کی ترسیل کا نظام مزید بہتر ہوگا۔سندھ میں پانی کے مؤثر اور بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس شعبے میں اصلاحات کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ زراعت اور معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔پائیدار آبی انتظام کے ذریعے سندھ کو مزید مستحکم اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں