وزیر مملکت خزانہ سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے اور کیش لیس معیشت پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔راست کیو آر کے فروغ کے لیے حکومت کی سبسڈی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ ملا۔معیشت کودستاویزی بنانے اور مالیاتی نظام میں زیادہ سے زیادہ عوام کو شامل کرنے کے لیے حکومتی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
