ایران سے ڈیل ہوگئی تو معاہدے پر دستخط کرنے پاکستان جا سکتا ہوں: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کررہے ہیں۔ پاکستان بہت اچھا کام کررہا ہے۔ اگر ایران سے ڈیل ہوگئی تو معاہدے پر دستخط کرنے پاکستان جا سکتا ہوں۔انھوں نے پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے جنگ بندی مذاکرات میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں عظیم انسان ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا نے گفتگو میں ایران کے ساتھ ملاقات ویک وینڈ پر ہوسکتی ہے۔ اگر ڈیل نہیں ہوئی تو جنگ دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی۔ اب جنگ بندی میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران پہلے جن باتوں پر آمادہ نہیں تھا، اب آمادہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اتفاق کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنائے گا اور نہ ہی اپنے پاس رکھے گا بلکہ اپنا اپنا جوہری ڈسٹ بھی ہمارے حوالے کرے گا۔اب نہ تو ایران کے لیڈرز رہے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس فضائیہ، بحریہ اور فوج باقی نہیں رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کررہے ہیں۔ پاکستان بہت اچھا کام کررہا ہے۔ اگر ایران سے ڈیل ہوگئی تو معاہدے پر دستخط کرنے پاکستان جا سکتا ہوں۔انھوں نے پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے جنگ بندی مذاکرات میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں عظیم انسان ہیں۔لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے آج ٹیلیفون پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں جنگ بندی پر راضی ہیں۔ میں نیتن یاہو اور لبنانی کے صدر سے ملنے جا رہا ہوں۔
