چترال کے علاقے  ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق

چترال کے علاقے  ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرا جس کے نتیجے میں  9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔

ڈی سی آفس چترال کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5  مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں