مولانا محمد طیب حق گو جید عالم دین تھے: فضل الرحمان

کراچی:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جےیوآئی کے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے رکن مولانا سمیع سواتی کی رہائشگاہ پہنچے

جےیوآئی رہنما ڈاکٹر نصیر الدین سواتی سے ان کے بڑے بھائی مولانا محمد طیب حقانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ان کے فرزندان مفتی محمد طاہر ، قاری ضیاء الرحمن اور مولانا ضیاء الدین سواتی ، قاری طلحہ زبیر سواتی ، مولانا فیاض سواتی ودیگر سے تعزیت کی۔

اس موقعے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا محمد طیب حق گو جید عالم دین تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوسکے گا۔ مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں۔دعاہے کہ اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔

اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمن، علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان ، مفتی ابرار احمد، علامہ ناصر محمود سومرو ، مولانا محمد غیاث، مولانا حماد اللہ شاہ ، شرف الدین اندھڑ ودیگر بھی موجود تھے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں