ہم معاشی محاذ پر بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے، آج ہم ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں  اور ہم معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہم نے میکرواکنامک استحکام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا ہے، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں