فلسطینیوں کی مدد کرنا تمام امت مسلمہ پر فرض ہے: قومی فلسطین کانفرنس

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی قیادت پر مشتمل قومی پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے ، جو پوری دنیا میں جا کر امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف حکمت عملی کے لیے تیار کرے ۔ اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے ۔ فلسطینی عوام نے اپنی قربانیوں کے لیے فلسطینی اور مسجد اقصیٰ کے کاز کو زندہ رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شب شاہراہ قائدین پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق فلسطینیوں کی مدد کرنا تمام امت مسلمہ پر فرض ہے ۔ فلسطینیوں نے اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ، جو 7 اکتوبر 2023ء کے بعد یہ دعویٰ کرتے تھے کہ ہم حماس کو تباہ کریں گے۔ حماس کے مجاہدین آج بھی میدان میں برسرپیکار ہیں ۔

مفتی اعظم تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک سال کے دوران چالیس ہزار فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور غزہ کو تباہ کردیا لیکن آج ایک سال بعد بھی فلسطینیوں کے حوصلے اور جذبہ حریت کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے ۔ ہمیں ہر فورم پر فلسطینیوں کی مدد کے لیے عملی کام کرنا ہو گا ۔

کانفرنس غزہ پر اسرائیل کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کی گئی تھی ۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کی جبکہ حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر ، جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق ، اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی ، قاری محمد حنیف جالندھری ،مولانا اورنگزیب فاروقی ، جےیوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ،ناظم اعلی مرکزی اہلحدیث کے حافظ عبدالکریم ،علامہ ابتسام ظہیر ، مولانا معاویہ اعظم طارق ، مولانا شکیل الرحمن فاروقی ،مولانا یاسین ظفر ،  مولانا شجاع الدین شیخ ،مولانا حماد لکھنوی ،قاری محمد عثمان ، مولانا طلحہ رحمانی ،مولانا اعجاز مصطفی ، مولانا سمیع الحق سواتی  ،مفتی حامد طیبی ،مولانا محی الدین شاہ ،قاری صہیب میر محمدی ،مولانا مفتی محمد یوسف کشمیری ، مولانا ارسلان کیانی ،مولانا عبدالرشید نعمانی ، مولانا نور الحق ، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان ،متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالحسیب خان ، شیخ الحدیث مولانا منظور احمد مینگل ،مولانا کفیل شاہ بخاری ،مولانا رانا دلشاد ،مولانا طاہر آصف ،مفتی عابد مبارک ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی ،مفتی فضل سبحان ،مولانا ابو تراب اور دیگر نے خطاب کیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں