اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔
ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہاریکجہتی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے 7 اکتوبر کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیل جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر بلائی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یومِ یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے
کمیٹی میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہیں۔
