پولیس کے مطابق مزدور قومی شاہراہ پر کر تعمیراتی کیمپ مین کام کررہے تھے جہاں مسلح افراد نے پہلے کیمپ پر فائرنگ کی اور پھر مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے 8 بلڈوزر بھی نذرآتش کردیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
واضح ہے گزشتہ روز پنجگور میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 7 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔
