یہ حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف سے ملکر ہمیں بجٹ بنانا پڑا:وزیراعظم

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت ہے ہمیں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، یہی حالات کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہو چکا ہے،پی ڈبلیو ڈی میں بندر بانٹ ہوتی ہے، وہاں اتنی کرپشن ہوتی ہے، سب ممبرز کو پتہ ہے، اسکے خاتمے کا اعلان کیا گیا

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کے دور میں جنوبی پنجاب کا بجٹ زیادہ اور ملازمتوں کا شیئر زیادہ تھا، جنوبی پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم میں کوٹہ زیادہ تھا،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے ہمیں آئی ایم ایف کیساتھ مل کر بجٹ بنانا ، ہمیں آئی ایم ایف کا جواب آگیا توپیسٹی سائیڈ سے متعلق جواب دیں گے اور امید ہے خوشخبری دیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں