اسرائیل کے لبنان میں جدید ٹیکنالوجی سے حملہ،9 افراد شہید،ہزاروں زخمی

اسرائیل کے لبنان میں جدید ٹیکنالوجی سے دھماکے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہوگئے اور ہزاروں زخمی ہوئے گہیں

رپورٹس کے مطابق پیجرز میں دھماکوں کا سلسلہ دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل نے پیجرز دھماکےکیے، دھماکوں میں حزب اللہ کے کئی اراکین زخمی ہوگئے۔

پیجر ڈیوائسز سے دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں کیے گئے۔

حزب اللہ کے زخمی اراکین کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا

رپورٹس کے مطابق پیجرز دھماکوں میں حزب اللہ سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں