کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میونسپل کمشنرکےعہدے کا نام تبدیل کردیاگیا
کراچی: سندھ حکومت نےکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں انتظامی سطح پر اہم تبدیلی کردی
میونسپل کمشنرکےعہدے کا نام تبدیل کردیاگیا
کے ایم سی میں میونسپل کمشنر کا عہدہ تبدیل کردیاگیا،میونسپل کمشنراب میٹروپولیٹن کمشنرکہلائےگا
سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ2026کےتحت اوروزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعدفیصلہ کیاگیا
نوٹیفکیشن کے مطابق عہدےکی تبدیلی فوری طورپرنافذ العمل ہوگی،
نوٹیفکیشن کی کاپی وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزاوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام کوارسال کردی گئی ہے۔
