گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیر، بلاک 16 یو سی 3 میں بیک وقت تین سڑکوں پراسترکاری جاری

گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیر، بلاک 16 یو سی 3 میں بیک وقت تین سڑکوں پراسترکاری جاری

کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں یوسی 3 کے بلاک 16 میں بیک وقت تین اہم سڑکوں پر استرکاری کے کام جاری ہیں۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یوسی چیئرمین مفتی نعمان اور کونسلرز کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ بی اینڈ آر کے افسران و عملے کے علاوہ اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ بلاک 16 کی یہ تینوں سڑکیں علاقے کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں، کیونکہ ان کا رابطہ کالج، اسکولوں اور مارکیٹ سے ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر و استرکاری سے نہ صرف شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ طلبہ، اساتذہ، تاجروں اور اہل علاقہ کو بھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔اس کے ساتھ ہی گلبرگ ٹاؤن کی تمام یوسیوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے

انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ علاقے کی اہم شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی بحالی کو ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محدود وسائل کے باوجود گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سمیت دیگر بلدیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کو جاری کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ اہل محلہ نے علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں