spot_img

امیر جماعت اسلامی کراچی اور چیئرمین جناح ٹاؤن نے یوسی 7 میں واقع چاندنی پارک کا افتتاح کر دیا

امیر جماعت اسلامی کراچی اور چیئرمین جناح ٹاؤن نے یوسی 7 میں واقع چاندنی پارک کا افتتاح کر دیا

کراچی: یومِ آزادی کے موقع پر جناح ٹاؤن کی یوسی 7 میں واقع چاندنی پارک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، ٹاؤن اور یوسی اراکین سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اور قوم کو اس پر شکر ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب، دو قومی نظریے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو آج بھی پانی، بجلی اور انفرا اسٹرکچر سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے، تاہم جماعتِ اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے چاندنی پارک کی تعمیر اور بحالی میں ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع، یوسی چیئرمین سلیم عمر اور مقامی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارکوں کی بحالی سے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔

ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاندنی پارک کی بحالی مقامی قیادت، کونسلرز اور اہلِ محلہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ پارک ماضی میں ایک ویران مقام تھا، جسے دوبارہ فعال اور خوبصورت عوامی تفریح گاہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یوسی 7 کے چیئرمین سلیم عمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اسٹریٹ لائٹس، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چاندنی کی تمام گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور علاقے کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔ تقریب سے یوسی چیئرمین اور جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں