کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد میں یوم استحصال کشمیر پر ریلی کا انعقاد
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد کے چیئرمین ملک عارف اعوان، میونسپل کمشنر اصغر علی بھنڈ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد کے چیئرمین ملک عارف اعوان نے یوم استحصال کشمیر پر ٹآؤن آفیس میں پرچم کشائی بھی کی۔
ریلی میں ٹاؤن کے عملے سمیت خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
ریلی سے خطاب میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد کے چیئرمین ملک عارف اعوان نے کہا کہ کشمیر میں جو معصوم کشمیریوں پرمظالم ہورہے ہیں ہم ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کے اگر کشمیر کی طرف کوئی بھی میلی آنگھ سے دیکھے گا تو اسے منہ توڑ جواب دینگے۔
ٹاؤن چیئرمین ملک عارف اعوان نے کہا کہ ہماری افواج دنیا کی نمبر ون افواج ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔ ملک اور کشمیر کے لئے ہر پاکستانی کی جان حاضر ہے۔
میونسپل کمشنر اصغر علی بھنڈ کا کہنا تھا کہ بھارت جو کمشیریوں پر ظلم کررہا ہم اس کے بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے اور رہے گا۔
