اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ہی عوامی خدمت کو مؤثر بناتی ہے: چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن
ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی عبدالستار ہکڑو اور اسسٹنٹ کمشنر یوسف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ٹاؤن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور، عوامی مسائل اور ان کے بروقت حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
"جب نیت خدمت ہو تو ہر ملاقات ایک فیصلہ نہیں، بلکہ عوام کے روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم ثابت ہوتی ہے۔”
