میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقعے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دو ارب روپے کی لاگت سے سائٹ ایسوسی ایشن کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کا آغاز ہو رہا ہے، جن میں سڑکوں کی بحالی، ڈرینیج اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے تاجر برادری کے لیے یہ خصوصی پیکیج دیا گیا ہے، جس پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ معاملات کو شفاف رکھنے اور کاموں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کے لیے تمام رقم ایسوسی ایشن کے ڈسپوزل پر دے دی گئی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ رقم موجود ہے، اب کام شروع کرنا اور اسے تیزی سے مکمل کرنا ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہے۔تاجر برادری شہر اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تاجروں اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سائٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی کاموں پر میئر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تقریب کے دوران کمشنر کراچی سید حسن نقوی، معروف تاجر رہنماؤں زبیر موتی والا، جاوید بلوانی اور دیگر نے شرکت کی۔
