سندھ کو آئینی اور قانونی حصہ نہ ملا تو زرخیز زمینیں بنجر ہو جائیں گی: صدرالدین شاہ راشدی

سندھ کو آئینی اور قانونی حصہ نہ ملا تو زرخیز زمینیں بنجر ہو جائیں گی: صدرالدین شاہ راشدی

صدر فنکشنل لیگ سندھ کے صدر سید  صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کو آئینی اور قانونی حصہ نہ ملا تو زرخیز زمینیں بنجر ہو جائیں گی، ببرلو میں احتجاجی کیمپ پر پوليس کارروائی لاٹھی چارج اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔پریا کماری سميت لاپتا بچیوں کی فوری بازیابی اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

صدر فنکشنل لیگ سندھ سید  صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قریب، فنکشنل لیگ سندھ بھر میں تنظیم سازی جلد مکمل کرے گی، سندھ خشک سالی کی طرف بڑھ رہا ہے، پانی کا مسئلہ آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہےم وفاق اور سندھ کے حکمران ایک سکے کے دو رخ ہیں، مگر سندھ کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا گیا۔

سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہوگی۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق روزگار دینے کے بجائے ناانصافیوں کا سامنا ہے،سندھ میں عوام کو نہ ریلیف مل رہا ہے نہ انصاف، قانون کی حکمرانی کمزور ہو چکی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا

جسٹس (ر) آفتاب گریرا، کامران گریرا اور سید ولی اللہ شاہ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی

ٹنڈو محمد خان کی سیاسی و سماجی شخصیت پیر احمد سعید جان سرہندی کی سید صدرالدین شاہ راشدی سے ملاقات

ملاقات میں ٹنڈو محمد خان سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو، سردار عبدالرحیم اور سید عادل شاہ راشدی بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں