*ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور ٹی ایم سی گلبرگ کے درمیان ماحول دوست اور قدرتی وسائل پر مبنی منصوبوں کے فروغ کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
کراچی: ماحول دوست، پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ شہری ترقی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے *ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان* اور *ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) گلبرگ* کے درمیان مختلف ماحولیاتی اور آبی تحفظ کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کے لیے *لیٹر آف انٹینٹ (LOI)* پر دستخط کیے گئے۔
تقریب میں چیئرمین ٹی ایم سی گلبرگ جناب نصرت اللہ* اور *ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان جناب حماد نقی خان* نے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے۔ اس اشتراک کا مقصد گلبرگ ٹاؤن میں *قدرتی وسائل پر مبنی ماحول دوست منصوبوں* کو فروغ دینا اور پانی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ایک پائیدار اور ماحول دوست شہری نظام قائم کرنا ہے۔
اس شراکت داری کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان درج ذیل منصوبوں کی منصوبہ بندی، تکنیکی معاونت اور عمل درآمد میں تعاون فراہم کرے گا:
*جامع مسجد فلاح گراؤنڈ، نصیر آباد بلاک 14* میں وضو کے پانی کے دوبارہ استعمال کا منصوبہ۔
*مصطفیٰ پارک، نصیر آباد بلاک 14* میں وضو کے پانی کے دوبارہ استعمال کا نظام۔
*بلاک 13، شاہراہِ قبا پر واقع مسجدِ قبا* میں وضو کے پانی کے دوبارہ استعمال کا منصوبہ۔
*بلاک 13 میں مسجد و امام بارگاہ آلِ عبا سے متصل پارک* میں وضو کے پانی کے دوبارہ استعمال کا منصوبہ۔
*انچولی بلاک 20 کے امروہہ گراؤنڈ* میں فطرت پر مبنی ماحول دوست شہری منصوبہ۔
*عزیز آباد بلاک 8 کے جناح گراؤنڈ* میں زیرِ زمین پانی کی بحالی (گراؤنڈ واٹر ری چارج) کا منصوبہ۔
*عزیز آباد بلاک 8 کے جمالی پارک* میں *اربن اسپنج اسپیس* (Urban Sponge Space) کے نمائشی منصوبے کا قیام۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے *چیئرمین ٹی ایم سی گلبرگ جناب نصرت اللہ* نے کہا کہ یہ اشتراک گلبرگ ٹاؤن کو ایک ماحول دوست، پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ٹاؤن بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے پانی کے مؤثر استعمال، زیرِ زمین پانی کی بحالی، سبزہ زاروں کے فروغ اور *فیڈرل بی ایریا کو بہتر آبی نظم و نسق، زیرِ زمین پانی کی بحالی اور فطرت پر مبنی ماحول دوست منصوبوں کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹنے میں مدد ملے گی۔*
ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان جناب حماد نقی خان* نے ٹی ایم سی گلبرگ کی جانب سے *فطرت پر مبنی ماحول دوست منصوبے* اپنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں اور ماحولیاتی اداروں کے درمیان تعاون ہی مستقبل کے پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ شہروں کی بنیاد ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبے نہ صرف گلبرگ بلکہ پورے کراچی کے لیے ایک مثالی ماڈل ثابت ہوں گے۔
تقریب میں *سابق ٹاؤن چیئرمین جناب فاروق نعمت اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن ٹی ایم سی گلبرگ جناب محمد علی، چیئرمین یو سی 1 جناب عاصم مخدومی، چیئرمین یو سی 2 جناب فیصل شیخ* اور *اسپیشل انیشی ایٹوز ایڈوائزر ٹی ایم سی گلبرگ جناب عمیر احمد* بھی شریک تھے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے *سید علی لاروش (کوارڈینیٹر فریش واٹر پروگرام)، محترمہ مہک سکندر (منیجر واٹر اسٹیورڈشپ اینڈ ریپلینشمنٹ)، محمد علی انجم (کوارڈینیٹر فریش واٹر پروگرام)* اور *فرحان علی (سینئر آفیسر فریش واٹر پروگرام)* نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
یہ شراکت داری پانی کے تحفظ، زیرِ زمین پانی کی بحالی، شہری ماحول کی بہتری اور *فطرت پر مبنی ماحول دوست منصوبوں* کے فروغ کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور ٹی ایم سی گلبرگ نہ صرف *فیڈرل بی ایریا* بلکہ پورے کراچی کے لیے پائیدار شہری ترقی، مؤثر آبی انتظام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر کی ایک قابلِ تقلید مثال قائم کریں گے۔
