چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی وپیپلز پارٹی کی قیادت  کے اعزاز میں ستائشی  تقریب کا انعقاد

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی وپیپلز پارٹی کی قیادت  کے اعزاز میں ستائشی  تقریب کا انعقاد

کراچی: ترقیاتی کاموں کی انجام دہی بالخصوص پانی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے حوالے سے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی ،صدر پیپلز پارٹی ضلع شرقی اقبال ساند ودیگر معززین  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اسکیم 33 کی 50 سے زائد رہائشی سوسائٹیز میں پانی کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے شب و روز کوششیں کرکے مذکورہ سوسائٹیز میں پانی کی بحالی کو یقینی بنایا جس پر علاقہ مکینوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعزاز میں ستائشی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب میں علاقہ مکینوں نے پیپلز پارٹی بالخصوص چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہزاروں افراد کو پانی کی سہولیات بحال کروانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین راشد خاصخیلی اور ان کی قیادت نے جس طرح عوام کے مسائل حل کئے وہ لائق تحسین ہے جس پر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں .

اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندگان بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ،اسکیم 33 میں پانی کا مسئلہ حل کروانا آسان کام نہیں تھا لیکن چیئرمین راشد خاصخیلی کی کاوشوں سے یہ مسئلہ حل ہوا اسی طرح صفورا ٹاون میں دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے.

چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ پانی وسیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹاؤن نے کافی کام کئے تاکہ عوام کو پانی وسیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے. اسکیم 33 میں 50 سے زائد سوسائٹیز کا پانی منقطع ہونے پر میں خود بھی ذہنی کوفت کا شکار ہوگیا تھا مختلف سطح پر کوششیں کیں الحمداللہ اس اہم مسئلے کو حل کروانے میں کامیاب رہے ،عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ مرحلہ وار پورے کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں.

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما بشیر خاصخیلی،تاج محمد وسان ودیگر نے خطاب کیا جبکہ انفارمیشن سیکریٹری برکت علی سومرو ،صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بادشاہ چانڈیو ودیگر بھی موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں