گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی زیر صدارت نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی زیر صدارت نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز اور چیف اکاؤنٹ آفیسر افتخار حسین دایو نے نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں نئے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکیموں، فنڈز کی دستیابی، منصوبوں کی ترجیحات اور بروقت تکمیل کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر (M&E) نور علی جمالی نے شرکاء کو نئے بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں، ان کے تکنیکی پہلوؤں، لاگت، مجوزہ ڈیزائن اور عملدرآمد کے طریقہ کار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ٹاؤن کی ترقی عوامی خدمت سے وابستہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں، صاف پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں تاکہ عوام کو منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہوں، ہر منصوبے کی باقاعدہ نگرانی کی جائے، فنڈز کا مؤثر اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ ٹاؤن کی متوازن ترقی اور عوامی فلاح و بہبود انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر رابطہ، بروقت منصوبہ بندی اور مسلسل نگرانی کے ذریعے مقررہ مدت میں کام مکمل کیا جائے۔اس موقع پر کو نسل ممبر،دانش برفت،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں