افواجِ پاکستان ہمارے لیے باعثِ عزت، باعثِ فخر اور قابلِ تقلید ہیں: مرتضیٰ وہاب

افواجِ پاکستان ہمارے لیے باعثِ عزت، باعثِ فخر اور قابلِ تقلید ہیں:مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ "شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے” صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہمارا قومی عزم ہے،شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، سلامتی اور بقاء کی ضمانت ہیں،افواجِ پاکستان نے وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

اپنے ایک وڈیو بیان میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہمارے لیے باعثِ عزت، باعثِ فخر اور قابلِ تقلید ہیں۔جو قومیں اپنے قومی ہیروز کا احترام کرتی ہیں وہ ہمیشہ سربلند رہتی ہیں، جو قومیں اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں وہ ہمیشہ ترقی اور استحکام کی منزلیں طے کرتی ہیں۔پاکستانی قوم اپنے شہداء کو ہمیشہ خراجِ تحسین اور خراجِ عقیدت پیش کرتی رہے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں نے پاکستان کو امن، استحکام اور خودمختاری عطا کی، وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواجِ پاکستان اور شہداء کے ساتھ کھڑی ہے،شہداء کا احترام اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے قومی محسن ہیں۔شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور وطنِ عزیز کو ہمیشہ امن و سلامتی کا گہوارہ رکھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں