میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان کا پاکستان چوک پر زیرِ تعمیر مونومنٹ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان کا پاکستان چوک پر زیرِ تعمیر مونومنٹ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

کراچی: شہر کے تاریخی اور اہم مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے صدر ٹاؤن میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان چوک پر تعمیر کیے جانے والے مونومنٹ (Monument) کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے موقع کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس سید فرحان اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے

دورے کے دوران میونسپل کمشنر عمار خان نے متعلقہ افسران اور انجینئرز سے منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ حاصل کی اور تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مونومنٹ کی تعمیر سمیت تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ پاکستان چوک کی تاریخی اہمیت اور خوبصورتی کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔

عمار خان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش صدر ٹاؤن انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبے کے دوران حفاظتی اقدامات اور معیاری تعمیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے جاری پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ میونسپل کمشنر نے منصوبے کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں