کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد، متوقع بارشوں سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد، متوقع بارشوں سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں متوقع بارشوں سے نمٹنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔تمام ڈپٹی کمشنرز بلدیہ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ابرار جعفر ایم ڈی سالڈ ویسٹ فواد  سومرو ٹی اے ایمز کنٹونمنٹ بورڈز پی ڈی ایم اے کے افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندے نے  شرکت کی  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ عظمی ٹی ایم ایز برساتی نالوں کی صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کریں گے ڈپٹی کمشنرز نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا معائنہ کریں گے حائل رکاوٹیں دور کر نے میں مدد کریں گے اجلاس میں۔بارشوں کے پانی کی نکاسی کےلئے ادارے پمپس مشینری فراہمی اور عملہ کی تعیناتی کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا

میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ابرار جعفر ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے میونسپل کمشنرز نے اجلاس کو  برساتی نالوں کی صفائی کے بارے میں بریفنگ دی کمشنر کو بتایا گیا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں ہنگامی منصوبے بنا لئے ہیں ۔بلدیہ   عظمی نے بتایا کہ کے بلدیہ اپنے 45 نالوں پر صفائی کا کام جون میں شروع کر دیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بلدیہ عظمی اپنے 45 نالے اور ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز  550 چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام جلد از مکمل کرلیں گے اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر فوادسومرو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز  اقرا جنت رینجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رمضان پٹھان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے میونسپل کمشنرز کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ شاہ فیصل پولیس پاکستان رینجرز ریسکیو 1122 ٹریفک پولیس کے ڈی اے  اور کراچی واٹر کارپوریشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام ترجیحی بنیاد پر تیز کیا جائے گا  کمشنر نے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام بارشوں سے  قبل مکمل کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  تمام ڈپٹی کمشنرز بلدیہ عظمی اور ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز سے نالوں کی صفائی کے کام کی مانٹڑنگ کریں گے فوری طور پر بلدیاتی اداروں پر جاری کاموں کا معائنہ کریں گے نالوں کی صفائی کے کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں بلدیاتی اداروں کی مدد کریں گے۔کمشنر نے برساتی نالوں میں کچرہ پھینکنے کے واقعات اور شکایت کا نوٹس لیا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمی اور ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ساتھ رابطہ سے اقدامات کریں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ بارشوں کے موقع پر شہریوں کی شکایت کے ازالے اور بجلی کے کرنٹ کےحادثات کی روک تھام کے لئے کے الیکٹرک مربوط کوششیں کرے گی فیصلہ کیا گیا کہ اس موقع پر۔کمشنر کراچی کنٹرول روم میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز اقرا جنت کی نگرانی میں کے الیکٹرک  ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلدیہ عظمی اور ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور کنٹونمنٹ بورڈز  بارشوں کے موقع پر نشیبی مقامات،  انڈر پاسز اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط کوششیں کریں گے، یقینی بنائیں گے کہ جن سڑکوں پر گزشتہ برسوں میں  پانی جمع ہونے کی شکایات رہی ہیں  ان شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے لئے ڈی واٹرنگ پمپس اور مطلوبہ مشینری   کی فراہمی اور عملہ کی تعیناتی کے خصوصی اقدامات کریں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقہ میں ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے پانی کی نکاسی کے اقدامات کا جایزہ لیں گے بارشوں سے نمٹنے اور برساتی نالوں کی صفائی کاموں میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیں گے اور ان کی مدد کریں گے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں