چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کمیونٹی سینٹر، صالح محمد گوٹھ گڈاپ ٹاؤن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کمیونٹی سینٹر، صالح محمد گوٹھ گڈاپ ٹاؤن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کلک (CLICK) پروگرام کے تحت تعمیر کیے گئے پارک اور کمیونٹی سینٹر، صالح محمد گوٹھ گڈاپ ٹاؤن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں ٹاؤن کے افسران، علاقہ معززین ے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ کلک (CLICK) پروگرام کے ذریعے گڈاپ ٹاؤن میں متعدد ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو جدید، معیاری اور پائیدار بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تعمیر کیے گئے  پارک اور کمیونٹی سینٹر اہلِ علاقہ کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، جہاں بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کو تفریح، سماجی و ثقافتی سرگرمیوں اور کمیونٹی پروگراموں کے لیے بہترین ماحول میسر آئے گا،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ عوامی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہوئے بلاامتیاز ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ گڈاپ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اراکین کونسل کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور یہ سفر آئندہ بھی پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کلک (CLICK) پروگرام شہری ترقی کے حوالے سے ایک مثالی منصوبہ ہے، جس کے ذریعے گڈاپ ٹاؤن میں جدید انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ پارک اور کمیونٹی سینٹر نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ یہ عوامی فلاح، سماجی ہم آہنگی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی تمام ٹیم چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی قیادت میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کے اصولوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہے، تقریب کے اختتام پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ، اور محکمہ جاتی افسران کے ساتھ کمیونٹی سینٹر کا وزٹ بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں