13جولائی کے شہداء کشمیرکی قربانیاں آزادی، انصاف اورانسانی وقار کی جدوجہد کی روشن علامت ہیں: ڈاکٹر شام سندر آڈوانی

13جولائی کے شہداء کشمیرکی قربانیاں آزادی، انصاف اورانسانی وقار کی جدوجہد کی روشن علامت ہیں: ڈاکٹر شام سندر آڈوانی

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے اور وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے 13 جولائی 1931ء کے شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کیا.

ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ 22 شہدائے کشمیر نے ظلم و جبر کے خلاف جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدو جہد کو نئی طاقت بخشی.کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔پاکستان پیپلزپارٹی اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کشمیر سے متعلق اصولی مؤقف پر آج بھی قائم ہے۔13 جولائی کے شہداء کی قربانیاں آزادی، انصاف اور انسانی وقار کی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں