کراچی بار کے انتخابات میں عامر وڑائچ صدر اور ارشد شر جنرل سیکریٹری منتخب
کراچی: کراچی بار ایسوسیئشن کے انتخابات میں عامر نواز وڑائچ 2 ہزار 63 (2063) ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے، جبکہ جی ایم کورائی 948 ووٹ حاصل کر سکے۔
محمد ارشد شر 1370 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اور رحمان کورائی 1197 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
عزیر علی خان گوری 893 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہو گئے، جبکہ نذیر حسین شر 895 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
ریاض احمد کورائی 1510 ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے، جبکہ نظام الدین چنا 729 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
کراچی: فہیم علی منگی 1412 ووٹ حاصل کر کے لائبریرین منتخب ہو گئے، اور غلام اسحاق 1174 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
