سندھ حکومت فلم اور تخلیقی صنعت کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے: شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے فلم اوورسائیٹ بورڈ کا اجلاس
اجلاس میں فلمی منصوبوں پر پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ گیا۔
اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے تحت فلمی منصوبوں کی تکمیل، نمائش، تقسیم اور تشہیری حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن، بورڈ ممبران ژالے سرحدی، وقاص رضوی اور دیگر متعلقہ حکام شریک
اجلاس کے دوران محکمہ اطلاعات کے زیرِ انتظام تیار کیے جانے والے فلمی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
فلموں کی پروجیکشن، ملکی و بین الاقوامی سطح پر ڈسٹری بیوشن، فلم فیسٹیولز میں شرکت، نجی شعبے کے ساتھ اشتراک، ڈیجیٹل ریلیز اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تشہیری حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے سندھ حکومت کے فلمی منصوبوں کو مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت فلم اور تخلیقی صنعت کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، معیاری فلمیں ملک اور صوبے کی ثقافت، تاریخ، سیاحت اور سماجی اقدار کو دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
