وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سےسعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس کی ملاقات

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سےسعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس کی ملاقات

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سےسعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود  نے ملاقات کی۔

​ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔​​

وفاقی وزیر مواصلات نے وفد کوموٹرویز کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خصوصی پیشکش کی اورکہا کہ ​ یہ منصوبے مواصلات کے شعبے میں کمرشل نقطہ نظر سے خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں  سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ ​اہم منصوبوں میں سعودی عرب کے اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔۔پرنس منصور کاکہنا تھا کہ ​سعودی پاکستان بزنس کونسل مواصلات کے شعبے میں شراکت داری کر سکتی ہے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں