گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین و میونسپل کمشنر کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین و میونسپل کمشنر کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی اور(اے ای ای) وسیم آرائیں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اسٹریٹ لائٹس، روشنی کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں واقع تمام اہم مقامات پر روشنی کے مؤثر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔

اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ذریعے ایک جامع اور فعال پلان کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، ایثار، قربانی اور حق و سچ کی راہ پر ثابت قدمی کا درس دیتا ہے۔ امام حسینؑ اور ان کے جانثار رفقاء کی لازوال قربانیاں پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ یہ مہینہ اتحاد، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کے جذبات کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں تاکہ عزادارانِ امام حسینؑ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام انتظامات بہترین انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

اجلاس میں کونسل ممبر امن دین جو کھیو،ڈائریکٹر ایچ آر ایم ہمایوں عمران خان، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں