پانی کی لائن پھٹنا معمول بن چکاہے، شہری سخت مشلات میں مبتلا ہیں:نصرت اللہ
کراچی: گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ خان نے کہا ہے کہ شہر بھر کی طرح قلت آب میں گلبرگ بھی متاثر ہے، ہم نے وہ کام بھی کیے جو ہمارے حصے کے نہیں تھے، جب ہم دیگر کام کررہے ہیں تو کم سے کم پانی تو عوام کو پہنچایا جائے۔
نصرت اللہ خان نے کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں تو مہینوں مہینوں تک پانی نہیں آتا، بیڈرل بی ایریا میں پانی نہیں آرہا، پانی کی لائنیں پھٹنا معمول بن چکاہے جبکہ شہری بہت پریشان ہیں۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ خان نے کہا کہ جب شہریوں کے مسائل حل نہیں ہونگے تو وہ کہاں جائینگے اور کس کے پاس جائینگے، انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی کراچی کے شہریوں کی آواز بنے گی۔
