صدر ٹاؤن میں سالڈ ویسٹ کی معاونت کرتے ہوئے عید کے تینوں دن آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا کام بھی انجام دیا:عمار خان

صدر ٹاؤن میں سالڈ ویسٹ کی معاونت کرتے ہوئے عید کے تینوں دن آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا کام بھی انجام دیا:عمار خان

کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے کہاہے کہ چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحی کے موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور صدر ٹاؤن انتظامیہ کے اشتراک سے ترتیب دئیے گئے ایکشن پلان کے بہترین اور موثر نتائج حاصل ہوئے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دیانتداری،محنت اور جواں عزم سے کام کیاجائے تو کیسے بھی نامساعدحالات ہوں یقینی کامیابی حاصل ہوتی ہے عیدالاضحی کے موقع پر عوام کے منتخب نمائندوں، صدر ٹاؤن کے افسران اور عملے کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں اور ڈمپنگ پوا ئنٹس میں الائشیں اٹھانے کے جاری کاموں کے معائنے کے موقع پر کیا ۔

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے کہا کہ ہمارا کام عوام کوتمام تر بلدیاتی سہولیات بلاامتیازوتفریق انکے گھر کی دہلیزپر پہنچاناہے ماضی کی طرح اس سال بھی شہربھرمیں سب سے زیادہ مشکل ٹاسک صدر ٹاؤن انتظامیہ کا تھا جہاں بڑی تعداد میں قربانی کی گئی ہمیں بڑی خوشی ہے کہ اس ضمن میں یونین کونسلز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کا ہمیں مکمل تعاون حاصل رہا جس کی وجہ سے ہم اس امتحان میں سرخرورہے اور ہماری کارکردگی کو ہر سطح پر سراہاگیا واضح رہے کہ صدر ٹاؤن کیجانب سے عیدالاضحی کے تینوں دن قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے تسلّی بخش انتظامات کئے گئے تھے۔

عمار خان کا کہنا تھا کہ شہرکراچی کے گنجان آباد ٹاؤن ہونے کے باعث ہرسال کی طرح اس سال بھی صدر ٹاؤن میں ریکارڈ قربانی کی گئیں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی معاونت کرتے ہوئے  صدر ٹاؤنان نتظامیہ نے عیدکے تینوں دن بروقت کاروائی کرتے ہوئے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کا کام بھی انجام دیا واضح رہے کہ آلائشوں کو اٹھانے کیلئے صدر ٹاؤن کے اہم مقامات مشام علی،قسمت سنیما،اردوبازار، حبیب پلاذہ،ماما پارسی، گلاس ٹاور،بوٹ بیسن،ہجرت کالونی،خان چورنگی،مراد خان پوائنٹ پر کلیکشن پوانٹس بنائے گئے تھے جہاں پر سینیٹری اسٹاف سوزوکیوں کی مددسے گلیوں اور سڑکوں سے آلائشوں کو لا کرجمع کرتارہا جبکہ تنگ گلیوں سے ٹرالیوں کی مددسے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھائی گئیں قربانی کے مقامات پر چونے کے چھڑکاؤکے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاگیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں