عوامی شکایات پر چیئرمین صفوراں ٹاؤن کا ایکشن، آلائشیں اٹھادی گئیں

عوامی شکایات پر چیئرمین صفوراں ٹاؤن کا ایکشن، آلائشیں اٹھادی گئیں

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے عیدالضحی کے دوسرے دن فوکل پرسن حافظ عبداللہ کے ہمراہ صفورا ٹاون کا دورہ کیا اور اس دوران شکایات سامنے آنے پر ان کے ازالے کو فوری ممکن بنوایا گیا.

چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی نے کہا کہ دوسرے روز قربانی کا تناسب تقریبا پہلے روز جیسا رہا لہذا کسی پر انحصار کرنے کے بجائے صفورا ٹاؤن نے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے جمالی پل،کونٹینٹل بیکری روڈ،کامران چورنگی ودیگر جگہوں پر مشینری لگا کر آلائشوں کو کلئیر کروانے کے ساتھ صفائ کے کام بھی سر انجام دئیے جس کی بدولت الحمداللہ صفورا ٹاون کلئیر ہے اور جہاں ضرورت پڑ رہی ہے وہاں صفورا ٹاون کا عملہ پہنچکر اسے کلئیر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے سمیت ویجیلینس ٹیموں نے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے نشاندہیاں کیں جس کی بدولت شاہراہوں اور علاقوں کو کلئیر کرنے میں مدد ملی ابھی ایک دن اور باقی ہے ہم اسوقت تک اطمینان سے نہیں بیٹھیں گے جب تک شاہراہوں وعلاقوں کو آلائشوں سے پاک کر دیا جاتا ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں