گلبرگ ٹاؤن میں“آلائش سے آرائش تک” کا سفر جاری،چیئرمین اور میونسپل کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ

گلبرگ ٹاؤن میں“آلائش سے آرائش تک” کا سفر جاری،چیئرمین اور میونسپل کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی:عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی گلبرگ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کا عمل بھرپور انداز میں جاری رہا۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے میونسپل کمشنر خالد حسین جتوئی کے ہمراہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف کلیکشن پوائنٹس، گلیوں اور شاہراہوں کا معائنہ کیا جبکہ آلائشوں کو کلیکشن پوائنٹس سے لینڈنگ سائٹ تک منتقل کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت جاری کی کہ صفائی کے کام میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آلائش سے آرائش تک” مہم کے تحت گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور کوشش ہے کہ تمام علاقوں میں بروقت آلائشیں اٹھا کر ماحول کو آلودگی سے پاک رکھا جائے۔

میونسپل کمشنر خالد حسین جتوئی نے متعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام کلیکشن پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے اور صفائی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں