قائد کی پوری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےبابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی148 ویں یوم ولادت کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم برصغیر کے عظیم رہنما تھے،قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کی آزادی کے لیے  انتھک محنت کی۔قائد کی پوری  زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کے نقش قدم پر چل کر ہم پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بناسکتے ہیں، یہ  پاک  وطن ہمارے ارمانوں کا چمن ہے۔ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ  اس ملک کی خوشحالی و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ایمان، اتحاد  اور تنظیم  ہم سب کے لیے رہنما اصول ہیں۔پاکستان میں بسنے والے تمام شہری ایک قوم ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ پاک سرزمین ہمیشہ کھلتا  و مسکراتا رہے۔میں اپنے عظیم قائد کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں