سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے: شرجیل انعام

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسلسل مسئلہ تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے،  گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ روزمرہ کی زندگی اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر  اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی سمیت پورا صوبہء سندھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا،  گیس کی مسلسل فراہمی کی کمی نے عوام میں بڑے پیمانے پر بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے، سردیوں کے مہینوں میں وفاقی حکومت گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے،   وزیر اعظم اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو ترجیح دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں