معروف سنگر، ریڈیو اور ٹی وی آرٹسٹ احمد علی پہنور، شاگردِ استاد عبداللہ پہنور، انتقال کر گئے

معروف سنگر، ریڈیو اور ٹی وی آرٹسٹ احمد علی پہنور، شاگردِ استاد عبداللہ پہنور، انتقال کر گئے

معروف سنگر، ریڈیو اور ٹی وی آرٹسٹ احمد علی پہنور، شاگردِ استاد عبداللہ پہنور، انتقال کر گئے۔

مرحوم گزشتہ 40 سال سے فنِ موسیقی سے وابستہ تھے اور اپنی گائیکی کے ذریعے شائقینِ موسیقی کے دلوں میں خاص مقام رکھتے تھے۔ تدفین 17 جون 2026ء کو میوہ شاہ قبرستان کراچی میں ہوئی۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے سوئم بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب جامع ہری مسجد، نیو کمہار واڑا، لیاری کراچی میں منعقد ہوگا۔

تمام عزیز و اقارب، دوست احباب، فنکار برادری اور چاہنے والوں سے شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اللہ تعالیٰ احمد علی پہنور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں